ابنا: ذرائع کے مطابق سری لنکا کے پولیس ترجمان اجیت روہانا نے کہا ہے کہ پوتوکودی ییر اوپو نامی شہر میں ایک گھرانے کے افراد، جب اپنے گھر کے باغ کی صفائی کرنے کیلئے گئے تو انھوں نے وہاں ایک قبر کا انکشاف کیا جس سے کئی لاشوں کے ڈھانچے برآمد ہوئے۔ بعد میں کی جانے والی پولیس تحقیقات میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر نو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔اس اجتماعی قبر کا انکشاف، حکومت سری لنکا کے اس اعلان کے چند روز بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مانار کے علاقے میں ایک اجتماعی قبر کا پتہ چلا ہے جس سے اّسی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق سنہ انّیس سو بہتّر سے سنہ دو ہزار نو تک سری لنکا میں جاری رہنے والی اندرونی جنگ میں تقریبا ایک لاکھ افراد مارے گئے ہیں۔...../169
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510039
سری لنکا کی پولیس نے شمالی علاقے مولائی ٹیوو کے ایک مکان کے باغ میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف کیا ہے۔